Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آٹے کےبعدچینی کی قیمت میں بھی اضافہ

Now Reading:

آٹے کےبعدچینی کی قیمت میں بھی اضافہ
آٹے

 ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں  اضافے اوربحران کے بعداب چینی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

 ملک میں  چینی کی پیداوارکاسیزن ہونےکےباجود اس  کی قیمت بڑھنا شروع ہوگئی ہے جبکہ اس  کے ساتھ ساتھ آٹے کی طرح  چینی  کے بحران کا بھی خدشہ ہے۔

پشاور میں چینی کی 50 کلو بوری کی قیمت ایک ہفتے میں 220 روپے بڑھ گئی ہے اور فی کلو میں چار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

چینی کی3600 روپے میں ملنے والی بوری کی قیمت اب 3820 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 اس حوالےسےدوکانداروں کا کہنا ہے کہ سیزن آن ہونے کے باوجودقیمتوں میں اضافہ قابل افسوس امر ہے۔

Advertisement

 دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی کی قیمت 68 روپے مقررکی گئی ہے تاہم عام دکانوں پر 78 سے 80 روپے فروخت ہو رہی ہے۔

 دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی اگرمتوازن قیمت پر بھی فروخت کریں تو نقصان ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان میں چینی کی پیداوار تقریباََ 55 لاکھ ٹن رہی تھی اور اس وقت بھی گنے کی کٹائی کا موسم چل رہا ہے۔

عام طورپر چینی کے سیزن میں اس کا ہول سیل ریٹ کم ہو جاتا ہے کہ لیکن اس بار 80 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

شوگرٹریڈرزایسوسی ایشن کے مطابق 100 کلو چینی کا تھیلا 7300 روپے سے بڑھ کر 7550 روپے کا ہوگیا ہے۔

معاملے کی نوعیت سے باخبر افرادکاکہناہےکہ اگر حکومت نے چینی کی برآمد نہ روکی تو پاکستان میں اس کی قیمت 100 روپے فی کلو تک جا سکتی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
سوزوکی نے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی
رواں مالی سال پاکستان کو بیرونی قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کو چیلنچ قرار دیدیا
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
پاکستان میں مہنگائی میں کمی کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر