Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس،عالمی منڈیوں میں مندی کارجحان

Now Reading:

کوروناوائرس،عالمی منڈیوں میں مندی کارجحان
دنیا بھر

دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظرحصص کی قیمتوں میں تیزی سےکمی دیکھی گئی ہے۔

 برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کےمطابق کوروناوائرس کےحوالےسےخدشات کے پیشِ نظر امریکہ کی تینوں مرکزی انڈیکس دن کے اختتام پر تقریباً 1.5 فیصد سے زیادہ گر چکی تھیں جبکہ لندن کی ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 2.3 فیصد سےزیادہ گرچکی تھی۔

دوسری جانب  چین میں زیادہ کاروبار کرنے والی کمپنیاں اس رجحان سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

چین میں لگژری برانڈزلوئی وٹون، کیرنگ، لوریئل اور ہرمز سب ہی کے حصص کی قیمت میں شدید کمی دیکھی گئی۔ جبکہ گزشتہ ماہ ان سب کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔

ادھرعالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں بھی 2.9 فیصد کمی دیکھی گئی ہےاورفی بیرل قیمت 58.14 ڈالر تک پہنچ گئی۔ تیل کےتاجروں کو خدشہ ہے کہ اگر چینی معیشت میں سستی آئی تو تیل کی مانگ میں کمی آ سکتی ہے۔

Advertisement

پیر کے روز یورپ میں بھی حصص کے مختلف بازاروں میں سرمایہ کاروں میں تشویش پائی گئی اورجرمن ڈاکس اور فرانسیسی سی اے سی 40 انڈیکس، دونوں 2.5 فیصد سے زیادہ گر گئیں۔

ادھرلندن میں بربری برانڈ جس کی 16 فیصد سیلز چین میں ہوتی ہیں، اس کے حصص کی قیمت میں 4.79 فیصد کمی ہوئی۔

چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے 106 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً 3000 لوگ بیمار ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ چین سے باہر بھی اس وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 44 ہو چکی ہے۔

اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چینی حکام نے سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں اور بہت سی کمپنیوں نے اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ گھر سے کام کریں۔

بیجنگ اورہانگ کانگ میں حکومت نےنئےسال کی بڑی تقریبات کووائرس  پھیلنے کے خطرے کےپیش نظر منسوخ کر دیا ہے ۔

وائرس پھیلنےوالے شہر  ووہان اور ہوبائی صوبےکی انتظامیہ نےسخت اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کومکمل طورپر بند کر دیاگیا   ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل 2003 میں ’’سارز وائرس‘‘پھیلنے کے بعد 800 افراد ہلاک ہوگئےتھےاورسالانہ قومی پیداوارمیں اضافہ 11 فیصد سے کم ہو کر 9 فیصدرہ گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
مسابقتی ماحول پیدا کیے بغیر برآمدات کو بڑھانے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، عاطف اکرام شیخ
نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ پر تحفظات؛ اوگرا کا آئل ریفائنریز کو خط
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر