Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک ہفتے بعد کل سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائے گی

Now Reading:

ایک ہفتے بعد کل سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائے گی
سی این جی اسٹیشنز

پنجاب بھر میں ایک ہفتے بعد کل صرف 12 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائے گی۔

تفصیلا ت کے مطابق ترجمان سوئی ناردرن  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔

سردی کی وجہ سے سوئی گیس کی طلب زائد ہونے پر سی این جی سیکٹر کو ہفتے میں صرف ایک روز کے لیے گیس فراہم کی جارہی ہے جبکہ آئندہ ہفتے گیس فراہمی کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا ۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث عبداللہ پراچہ نے ہفتے میں ایک روز کے لیے گیس فراہمی کو معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی این جی سیکٹر پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جب کہ عوام کو بھی سستا فیول دستیاب نہیں ہو رہا۔

 سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث عبداللہ پراچہ نے وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس سے مطالبہ کیا کہ کم از کم ہفتہ میں چار سے پانچ روز گیس بلاتعطل فراہم کی جائے تاکہ سی این جی اسٹیشن پر کام کرنے والے ہزاروں افراد بے روزگار نہ ہوں۔

Advertisement

پانچ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے

واضح رہے کہ  صوبے  سندھ بھر میں پانچ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن آج صبح  کھل گئے تھے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن صح 8 بجے سے رات آٹھ بجے تک کے لیے کھول دیئے گئے، حکام کی جانب سے سی این جی اسٹیشن پانچ دن کی بندش کے بعد محض 12 گھنٹو ں کے لیے کھولے گئے ہیں۔

ایس ایس جی سی ترجمان کی جانب سے موقف اپنا یا گیا تھا کہ ایس ایس جی سی کومختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدارکم موصول ہو رہی ہے جس  کے سبب لائن پیک سخت متاثر ہے۔

گزشتہ دن ایس ایس جی سی  ترجمان نے اپنے موقف میں کہا  تھاکہ سی این جی صارفین کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے کل بروز اتوار صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک12گھنٹے  کے لیےسندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی جاری رکھی  جائےگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
مسابقتی ماحول پیدا کیے بغیر برآمدات کو بڑھانے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، عاطف اکرام شیخ
نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ پر تحفظات؛ اوگرا کا آئل ریفائنریز کو خط
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر