Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ

Now Reading:

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ
ایسوسی ایشن

وفاقی ادارہ  برائے شماریات  نے صنعتوں کی پیداوار کے ایک سالہ اعدادوشمار جاری کردیے۔

وفاقی ادارہ  برائے شماریات   کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کہ پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16اعشاریہ 4 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی تھی جبکہ دسمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9اعشاریہ 66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اعلیٰ ترین نمو میں مالی سال 2018-19 کے مقابلے میں رواں مالی سال کیپسول کی صنعت میں 368 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ میٹل ڈرم کی صنعت میں 269  اور بھاری مشینری  کے سامان   کی صنعت میں بھی 269 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ڈیزل انجن  کی صنعت میں  239 فیصد اور  گیلینیکلز (رنگین)   کی صنعت میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی صنعت   میں 97 فیصد اور   45 فیصد اضافہ اسٹوریج بیٹریاں بنانے کی صنعت میں ہوا ہے۔اونی اور قالین سوت  کی صنعت میں 37 فیصد  جبکہ کاغذ اور بورڈ  کی صنعت میں 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 ریفریجریٹرز  کی صنعت میں 31  فیصد ،خوراک اور مشروبات سیکٹر میں 41 اعشاریہ 57 فیصد اضافہ ہوا ۔فارما سیکٹر میں 2 اعشاریہ 83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چمڑے کی صنعت میں 16 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جبکہ الیکٹرونکس کی صنعت میں 15 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا ۔

دوسری جانب    کچھ صنعتوں کی پیداوار میں کمی  بھی واقع ہوئی ہے۔جن میں سب سے زیادہ کمی والی اونی کمبل کی مصنوعات میں 92 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

گنے کی  مشینوں  کی مینوفیکچرنگ میں 74 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ایئر کنڈیشنرز  کی صنعت میں 62 فیصد کمی ہوئی ہے۔ٹریکٹر زکی صنعت میں 55 فیصد  جبکہ ٹرک کی صنعت میں 41 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ جیپ اور  کاروں کی مینوفیکچرنگ میں  بھی 37 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہانجینئرنگ پروڈکٹس کی پیداوار میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
سوزوکی نے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی
رواں مالی سال پاکستان کو بیرونی قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کو چیلنچ قرار دیدیا
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
پاکستان میں مہنگائی میں کمی کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر