Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کی شرح میں کمی

Now Reading:

مہنگائی کی شرح میں کمی

ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران 0.38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 13 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مشترکہ آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 130.85 پوائنٹس رہا، گزشتہ ہفتے میں اس گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 131.35 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق 17732 روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 134.07 پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ ہفتے کے دوران اس گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 134.70 پوائنٹس رہا تھا۔17733 روپے سے لیکر22888 روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.45 فیصد، 22889 سے لیکر29517 روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.42 فیصد اور29518 روپے سے لیکر44175 روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.40 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران 13 ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی ، 22 میں اضافہ اور16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔جن اشیاءکی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹر، آلو، چکن، انڈے، ایل پی جی سلنڈر، دال مسور، آٹا، دال مونگ، دال ماش، گڑ اورجلانے کی لکڑی شامل ہیں۔

Advertisement

جن اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہواہے ان میں کیلا،بناسپتی گھی، مرچ،لہسن، کوکنگ آئل، سرسوں کا تیل، کپڑے، پیاز، ٹوائلٹ سوپ ، مٹن اورچاول شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق پریشان کن خبر
سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
سوزوکی نے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی
رواں مالی سال پاکستان کو بیرونی قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کو چیلنچ قرار دیدیا
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر