Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کےدوران مالی خسارےمیں کمی واقع ہوئی،وزرات ِخزانہ

Now Reading:

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کےدوران مالی خسارےمیں کمی واقع ہوئی،وزرات ِخزانہ
وزرات خزانہ

وزرات خزانہ کاکہناہےکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کےدوران مالی خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مالی خسارے میں کمی واقع ہوئی جبکہ ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا۔

تفصیلات کےمطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اہم اعداد و شمار جاری کردیے گئے، وزارت خزانہ کے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کےاعداد و شمار کے مطابق خسارہ پہلے 6 ماہ میں جی ڈی پی کا 2.3 فیصد رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ جی ڈی پی کا 2.7 فیصد تھا۔ قرضوں اور سود کی ادائیگی پہلے 6 ماہ میں 46 فیصد بڑھی، قرضوں اورسود کی ادائیگی کا حجم 12 سو 82 ارب روپے رہا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ دفاعی اخراجات 10 فیصد اضافے کے ساتھ 529 ارب روپے رہے، پبلک سیکٹر اخراجات 39 فیصد اضافے کے ساتھ 456 ارب روپے رہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق پبلک سیکٹر اخراجات میں وفاق نے 237 ارب اور صوبوں نے 219 ارب روپے خرچ کیے، گزشتہ سال اسی عرصے میں وفاق کا یہ حجم 160 ارب اور صوبوں کا 168 ارب تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیاکہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا حجم 22 سو 50 ارب روپے رہا، نان ٹیکس ریونیو کا حجم 706 ارب روپےرہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر