Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاریخی اقدامات کے نتیجے میں معیشت مستحکم ہوئی، مشیر خزانہ

Now Reading:

تاریخی اقدامات کے نتیجے میں معیشت مستحکم ہوئی، مشیر خزانہ
ریلیف پیکیج

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے تاریخی اقدامات کے نتیجے میں معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی میں معیشت مستحکم کرنے کے حوالے سے متعلق ایک تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف، بلومبرگ، عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور موڈیز سمیت عالمی ادارے ہماری معاشی کارکردگی کا اعتراف کررہے ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہاکہ سٹاک ایکسچینج مستحکم ہوئی ہے اور برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

        انہوں نےکہا کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ٹیکسوں میں بھی سولہ عشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آصف علی زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کیوں کہا، قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

Advertisement

حفیظ شیخ نے کہا کہ حسابات جاریہ کا خسارہ بیس ارب ڈالر سے کم ہوکر دو ارب ڈالر رہ گیا ہے جبکہ مالیاتی خسارہ بھی کم ہوا ہے۔

  حفیظ شیخ نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری دو گنا ہوئی جبکہ سرمایہ کاری کے حجم میں تین ارب ڈالر کا اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں سیاحت بھی دوگنا بڑھی ہے۔

مشیر خزانہ نے کہاکہ مشکلات کے باوجود اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اگلے ایک سے دو ماہ میں مہنگائی کم ہوگی۔

 مشیر خزانہ نے کہا کہ رمضان سے پہلے راشن  سکیم بھی شروع کی جائے گی جس کے تحت مستحق افراد کو یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے روز مرہ ضرورت کی اشیا 25 فیصد کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے سخت مالیاتی پالیسی اورمرکزی بنک سے قرض نہ لینے جسے اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بجلی کی چوری روکنے کی بھی کوشش کررہے ہیں تاکہ بجلی کی قیمت کم کی جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
سوزوکی نے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی
رواں مالی سال پاکستان کو بیرونی قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کو چیلنچ قرار دیدیا
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
پاکستان میں مہنگائی میں کمی کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر