Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوراک کی قیمتوں میں کمی کیلیئے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، اسد عمر

Now Reading:

خوراک کی قیمتوں میں کمی کیلیئے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، اسد عمر
خوراک

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے خوراک کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات  اسد عمر کی زیر صدارت غذائی افراط زر کی قیمتوں پر قابو پانے کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ملک میں قیمتوں کے بڑھتے ہوئے بحران پر جلد از جلد قابو پانے کے  لیے مختلف  تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ خوراک کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس

Advertisement

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک کے تمام صوبوں میں گندم ، چینی ، آٹا ، خوردنی گھی / تیل ، آلو ، پیاز اور دالوں سمیت 18 ضروری اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

اجلاس میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزایر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح عوام کو ضروری اشیاء خوردونوش انتہائی معقول قیمت پر فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق کابینہ کے اگلے اجلاس میں  وزیر اعظم کو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے  مزید سفارشات دی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری شعبہ کے اسٹاکس سے گندم کی باقاعدہ فراہمی برقرار رکھیں جبکہ وفاقی وزیر نے یوٹیلیٹی سٹورز کے مینجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی  کو دالوں کی قیمتوں کی جانچ کرنے کی  ہدایت بھی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت خوراک کو کھانے پینے کی اشیاء پر مقامی پیداوار بڑھانے کے لئے حکمت عملی بنانے پر زور دے جبکہ اسد عمر نے پیاز اور آلو کی تجارت کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات کی ہے۔

اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کے دباؤ میں رواں ماہ سے کمی آنا شروع ہوجائے گا اور امید کی جا رہی ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

Advertisement

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے خوراک و زراعت  مخدوم خسرو بختیار، میاں اسلم اقبال وزیر صنعت و تجارت پنجاب، منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹور عمر لودھی ، سیکرٹری خوراک محمد ہاشم پوپل زئی اور سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی
سونے کی نئی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے؛ بڑا اضافہ ہوگیا
اسٹاک ایکسچینج میں بیرونی تاریخی سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ  
چینی کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر