Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں کمی کیلئے جامع روڈمیپ مرتب کیا جائے، وزیراعظم

Now Reading:

پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں کمی کیلئے جامع روڈمیپ مرتب کیا جائے، وزیراعظم
پٹرول اور گیس

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیزل  پٹرول اور گیس میں ممکنہ حد تک کمی لانے کی غرض سے جامع روڈمیپ جلد از جلد مرتب  کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پیٹرول اور کیس کی قیمتوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی اور قیمتوں میں ممکنہ حد تک کمی لانے  کے بارے میں تفصیلی بریفنگ اور تجاویز بھی پیش کی گئی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں ماضی میں غیر منطقی طور پر طویل المدت معاہدوں سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا ذکر کیا گیا اور کہا ہے کہ تمام عوامل کے باوجود حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی ہے۔

چیف ایگزیکٹو امیزون کی جانب سے 10ارب ڈالر دینے کا اعلان

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر آپشن پر غور کیا جائے گا اور پٹرول ، ڈیزل اور گیس میں ممکنہ حد تک کمی لانے کی غرض سے جامع روڈمیپ جلد از جلد مرتب  کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سفارشات پیش کی جائیں تاکہ قابل عمل سفارشات پر عمل درآمد کیا جا سکے۔

اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد عوام کو اور خصوصاً کم آمدنی والے افراد کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو احساس ہے کہ کم آمدنی والا اور تنخواہ دار طبقہ مشکلات کا شکار ہے اور ہر ممکنہ کوشش ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں جہاں تک ممکن ہو سکے ریلیف فراہم کیا جائے۔

اجلاس میں معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کی وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گیس کے شعبے میں  ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے کیے جانے والے معاہدوں اور قیمتوں میں استحکام لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اجلاس میں ملک میں پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں  کے تعین کے طریقہ کار اور  بین الاقوامی عوامل پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں استحکام اور ان میں ممکنہ حد تک کمی لانے کے حوالے سے یہ دوسرا اجلاس تھا جبکہ گذشتہ روز بھی اسی سلسلے میں وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عمر ایوب، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، ندیم بابر شریک ہوئے۔

اجلاس میں شہزاد قاسم، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،  سیکرٹری پٹرولیم ، قائم مقام چیئرمین ایف بی آر اور سینئر افسران بھی شریک ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
مسابقتی ماحول پیدا کیے بغیر برآمدات کو بڑھانے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، عاطف اکرام شیخ
نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ پر تحفظات؛ اوگرا کا آئل ریفائنریز کو خط
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر