
حکومت کی جانب سے پٹرول صارفین کے لئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مئی سے کمی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے کمی کا امکان ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی میں کم سے کم اضافے کی پالیسی مرتب کی گئی ہے، قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ فائدہ صارفین کو منتقل کیے جانے کی پالیسی ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ نے یہ بھی کہا کہ قیمتوں میں کمی پاکستان میں ڈیمانڈ کم ہونے کی بنیاد پر کیا گیا ہے، پٹرلیم مصنوعات سپلائی کرنے والی کمپنیوں سے معاہدوں کے بعد قیمتوں میں مزید رد و بدل کا امکان ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ ملک میں 12 دن تک کا ذخیرہ موجود ہےجبکہ ئیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فوری طور پر اپنی اسٹوریج 12 دن سے بڑھا کر 20 دن کرنے کا کہا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News