Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریلیف پیکج کا مقصد بےروزگاری پر قابو پانا ہے، حفیظ شیخ

Now Reading:

ریلیف پیکج کا مقصد بےروزگاری پر قابو پانا ہے، حفیظ شیخ
بےروزگاری

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کہتے ہیں کہ ریلیف پیکج کا مقصد  بےروزگاری پر قابو پانا ہے اسی مقصد سے حکومت نے مشکل حالات میں کاروباری برادری  کو سپورٹ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت مالیاتی پیکیج کے اطلاق کے بارے یں اجلاس ہوا س یں معیشت پر کرونا کے اثرات پر کنٹرول کے لئے اعلان کردہ 1200 ارب کے پیکیج پر بات چیت کی گی۔

اجلاس کے دوران انہوں نے بتایا کہ 100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ کئے گئے، 31مارچ تک تمام  ریفنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، صنعتوں کا پہیہ چلانے کے لئے  باون ارب روپے بھی جاری کئے گئے ہیں جبکہ ایکسپورٹرز کو دس ارب روپے دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تعمیراتی شعبے کے لئے ٹیکسوں میں 90 فیصد کمی اور دیگر مراعات دی گئی ہیں بکہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کیلئے 30 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہیں۔

شعبہ تعمیرات میں سرمایہ کاری سے متعلق کوئی سوال نہیں ہوگا، وزیر اعظم

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم  عمران خان نے  تعمیرات کے شعبے کے لیے 1200 ارب روپے کے پیکج کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ  تعمیرات کے شعبہ میں پیسہ لگانے والوں سے کوئی سوال نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شعبہ تعمیرات کو انڈسٹری کا درجہ دے رہے ہیں،14 اپریل سے تعمیراتی سیکٹر کھل جائیں گے۔چاہتا ہوں تعمیرات کے شعبے سے وابستہ بےروزگاری لوگوں کو روزگار ملے۔

عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے لیے فکسڈ ٹیکس کا نظام لارہے ہیں جبکہ صوبوں کے ساتھ مل کر سیلز ٹیکس بھی کم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جو خاندان اپنا گھر بیچنا چاہتا ہے اس پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا ۔گھر بیچنے پر کوئی کیپیٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا ۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 30 ارب  روپے کی سبسڈی دیں گے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری پر 90 فیصد ٹیکس معاف ہوگا۔

وزیر اعظم  کا کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  پاکستان میں کورونا چیلنج مغربی دنیا سے مختلف ہے۔یہاں ایک طرف کورونا ہے تو دوسری طرٖ غربت ہے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ سے مستحقین کی مدد کریں گے۔لوگوں کو بہت جلد ریلیف ملے گا۔ نادرا کی مدد سے ڈیٹا چیک کرہے ہیں۔40 لاکھ لوگوں کو 3 سے 4 دن میں چیک مل جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
سوزوکی نے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی
رواں مالی سال پاکستان کو بیرونی قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کو چیلنچ قرار دیدیا
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
پاکستان میں مہنگائی میں کمی کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر