
حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں کمی کے اعلان کے باوجود عملدرآمد نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں کمی کے اعلان کے باوجود شہر بھر کے تمام پٹرول پمپس پر پیٹرول نایاب ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری پٹرول کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے لیکن ضلعی انتظامیہ خاموش ہے جبکہ چند پٹرول پمپوں موجود پٹرول 148 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ غائب ہے وزیر اعلی پنجاب معاملہ کا فوری نوٹس لیں ۔
واضح رہے گزشتہ روزحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کردیا تھا۔
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے فی لیٹر اضافے کردیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 11 روپے 88 پیسے کمی کردی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 37 پیسے کمی کردی اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 11 روپے 88 پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 37 پیسے کمی کا عندیہ دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News