وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ چمن کراچی شاہراہ بلوچستان کا سب سے بڑا مصوبہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کا چمن کراچی شاہراہ کے منصوبے کے لئے پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے قیام پر اظہار مسرت واطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اتھارٹی کے قیام پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر سے اظہار تشکر بھی کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ اتھارٹی چمن کراچی شاہراہ کے منصوبے کی 31 مارچ 2021 تک اسٹریکچرنگ اور فیزیبلٹی کی تیاری میں مدد گار ثابت ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News