چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ سی پیک کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔
Before opening Police and Toll plaza staff deployed on Mansehra- Thakot Road. Been decided to add up cost of Security in PC-1 for each highway/motorway project #cpec #CPECMakingProgress #pakistanmakingprogress pic.twitter.com/PCHY3tpYdJ
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 28, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ دو روئیہ شاہراہ 80 کلومیٹر طویل اور حویلیاں مانسہرہ موٹر وے کی ایکسٹینشن ہے جبکہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے پر 136 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ایکسپریس وے پر ہائی وے پولیس اور ٹول سٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بتایا تھا کہ مانسہرہ سے تھاکوٹ موٹروے کا کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ منصوبہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور وزارت مواصلات نے مشترکہ طور پر مکمل کیا گیا ہے۔
Mansehra- Thakot Motorway construction work by NHA/ Ministry of Communication completed and will be open for traffic very soon. Most amazing drive it will be. #cpec #pakistanmakingprogress pic.twitter.com/NmtVtNGZSm
Advertisement— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 25, 2020
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ یہ موٹروے جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News