Advertisement

سی پیک کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ سی پیک کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ دو روئیہ شاہراہ 80 کلومیٹر طویل اور حویلیاں مانسہرہ موٹر وے کی ایکسٹینشن ہے جبکہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے پر 136 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اب ایکسپریس وے پر ہائی وے پولیس اور ٹول سٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بتایا تھا کہ مانسہرہ  سے تھاکوٹ موٹروے کا کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ منصوبہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور وزارت مواصلات نے مشترکہ طور پر مکمل کیا گیا ہے۔

چیئرمین سی پیک  اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ یہ موٹروے جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version