صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلامی بینکاری اور مالیاتی نظام کو وسعت مل رہی ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری نظام کے فروغ کیلئے سنجیدہ کوششیں ہو رہی ہیں جبکہ 17 فیصد بینکاری اسلامی قوانین کے مطابق ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلامی مالیاتی نظام کا بنیادی مقصد غریب لوگوں کو غربت سے نکالنا ہونا چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال میں بینکاری کے نظام پر بھی دباؤ آیا لیکن پھر بھی اسٹیٹ بینک اسلامی بینکاری کو ترقی دینے کیلئے کوشاں ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کو اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کی کوششوں کے اعتراف میں گلوبل اسلامک لیڈر شپ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جبکہ یہ ایوارڈ صدر مملکت عارف علوی نے آج اسلام آباد میں دسویں گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز کی تقریب میں وصول کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News