انٹرنشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کی جانب سے سال 2020 کے لئے اکنامک آؤٹ لک جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی یم ایف کی جانب سے جاری کردہ آؤٹ لک کے زیر اثر پاکستان کی معیشت کورونا سے بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ خدشے کے مطابق سال 2020 میں پاکستان معاشی شرح نمو منفی اعشاریہ چار فی صد رہے گی۔
اس ضمن میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو محض ایک فی صد ہوسکتی ہے جبکہمالی سال 2021 مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.8 فی صد پر ہوسکتی ہے۔
آئی ایف کے آؤٹ لک کے مطابق مالی سال 2021 پاکستان میں جاری کھاتوں کا خسارہ معیشت کا 2.5 فی صد ہوسکتا ہے جبکہ مالی سال 2021 میں پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 5.10 فی صد ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News