پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں 100 انڈٰیکس میں 584 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انڈیکس 1.42 فیصد اضافے سے انڈیکس 41 ہزار 850 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے جبکہ شئیرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 70 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 32 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 161.37 سے کم ہو کر161.05 روپے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 230 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 270 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 196 روپے کمی کے بعد 98 ہزار 825 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 230 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 270 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 196 روپے کمی کے بعد 98 ہزار 825 روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News