Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیس قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

Now Reading:

گیس قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

ملک بھر میں گیس قیمتوں کے حوالے سے اوگرا نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم ستمبر سے گیس قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق گھریلو صارفین کیلئے نہیں کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی،  پاور، انڈسٹری اور برآمدی شعبے کیلئے گیس مہنگی جبکہ روٹی تندور کیلئے گیس ٹیرف میں کمی کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں قیمتوں میں کمی کے بعد روٹی تندور کیلئے گیس سلیب 300 روپے سے کم کر کے 110 روپے کر دیا گیا جبکہتندوروں کیلئے 553 روپے اور 738 روپے والے سلیب کو 220 روپے مقرر کردی گئی۔

اوگرا نے روٹی تندور کیلئے 1283 روپے والے سلیب کو کم کر کے 700 روپے کرتے ہوئے تندور کے کم سے کم چارجز 172.58 روپے سے کم کر کے 148.50 روپے کر دی ہے۔

Advertisement

سی این جی سیکٹر کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی کردی گئی ہے جبکہ جنرل انڈسٹریل کیلئے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برآمدی شعبے کیلئے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی کی ہے جبکہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو مہنگی کی گئی ہے اور سی این جی ریجن ون کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ٹو کیلئے سی این جی 67 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئجبکہ فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے گیس کی قیمت میں 2 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے پاور اسٹیشنشز کیلئے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرتے ہوئے پاور سٹیشنز کیلئے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جبکہ آئی پی پیز کیلئے بھی گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
آٹے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق پریشان کن خبر
سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
سوزوکی نے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر