یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مقامی شوگر ملوں سے چینی کی خریداری روک دی ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے مقامی شوگر ملوں سے چینی کی خریداری روک دی تاہمغیر معینہ مدت تک شوگر ملوں سے چینی نہ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مقامی شوگر ملوں سے چینی مہنگی پڑ رہی ہے جبکہ کارپوریشن کو درآمدی چینی مقامی کے مقابلے میں سستی پڑرہی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی فراہم کررہی ہے جبکہیوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔