اوگرا نے نئے سی این جی لائسنس دینے کا اعلان کرتے ہوئے 12 سالہ پابندی ہٹادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے 12 سال بعد نئے سی این جی لائسنس پر سے پابندی ہٹا لی ہے جس کے بعد سی این جی اسٹیشنز ، آر ایل این جی میں تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔
اجازت کے بعد جو لوگ نئے لائسنس لے کر آر ایل این جی پر سی این جی اسٹیشنز لگانا چاہتے ہیں وہ اوگرا میں اپلائی کر سکتے ہیں۔
اوگرا کی جانب سے اخبارات میں بھی اشتہارات دے دیئے گئے ہیں۔