انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں خاظر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
انٹر بینک میں 15 پیسے کے اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 160.50 سے بڑھ کر160.65 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔
قبل ازیں کاروبار کے مثبت آغاز پر مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 80 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 80 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ میں مثبت رجحان 46 ہزار کی سطح بحال ہوگئی ہے۔