رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کا انٹر بینک میں کیا تناسب رہا ہے اور کتنا بڑھا ہے، رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
اس ضمن میں جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 42 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 160.40 سے بڑھ کر 160.75روپے کا ہوگیا ہے۔
ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی پیسے کے مقابلے مین قیمت 160.40 ریکارڈ کی گئی تھی تاہم کاروباری کے اختتام پر 160.75 ریکارڈ کی گئی ۔
علاوہ ازیں ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 35 پیسے مہنگا ہوکر 160.75 روپے کا ہوگیا ہے۔