Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی کے سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں، جرمن سفیر

Now Reading:

جرمنی کے سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں، جرمن سفیر

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برن ہارڈ اسٹیفن سلوگیک کا کہنا ہے کہ  جرمنی کے سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی  لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برن ہارڈ اسٹیفن سلوگیک  نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر  صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار یاسر الیاس خان نے سفیر کو مختلف تجارتی و صنعتی نمائشوں کے انعقاد  کے لیے چیمبر کے آئندہ منصوبوں  کے بارے  میں آگاہ کیا۔

جرمن سفیر کے دورے کے موقع پر پاکستان و جرمنی کے مابین دوطرفہ تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے  لیے مفید تجاویز پیش کی گئیں۔

جرمن سفارتخانے کے اقتصادی کونسلر کرسچن بٹچر بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

Advertisement

جرمن سفیر برن ہارڈ اسٹیفن سلوگیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کے  لیے ایک بڑی مارکیٹ ہے، جرمنی کے سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی  لے رہے ہیں۔

برن ہارڈ اسٹیفن سلوگیک کا کہنا تھا کہ جرمن کمپنی جی آئی زیڈ پاکستان میں نوجوانوں کی فنی تربیت کے لیے سرگرم عمل ہے۔پاکستان کا نجی شعبہ ان تربیت یافتہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو استعمال کر کے اپنی پیداوار بہتر کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک میں  مقامی سرمایہ کاروں کی زیادہ شرکت سے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں بہتر اعتماد پیدا ہو گا۔

جرمن سفیر نے کہا کہ پاکستان کو  ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے ٹیکس نظام میں مزید اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ کاروباری تنازعات کے کیسوں کو جلد نمٹانے  کے لیے بھی پاکستان کو اس نظام میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے ۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر سردار یاسر الیاس خان کا کہنا تھا جرمنی پاکستان کا ایک اہم تجارتی پارٹنر ہے کیونکہ دونوں کی باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے زائد ہےاور دونوں ممالک کی معیشت کے سائز کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی تجارت میں اضافے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹوموبائل پاکستان میں ایک تیزی سے ترقی کرتا ہوا سیکٹر ہے،لہذا جرمنی کی آٹو موبائل کمپنیاں ٹیکنالوجی کی منتقلی کر کے پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے کے پلانٹ لگائیں۔

Advertisement

یاسر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان میں لیبر کاسٹ سمیت کاروبار کرنے کی لاگت یورپ کی نسبت کافی کم ہے،  لہذا جرمن سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی کے شعبوں میں جوائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کر کے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ جرمن کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں کامیاب کاروبار کر رہی ہیں، مزید کمپنیوں کو پاکستانی مارکیٹ میں ترقی کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
اسرائیل کے ایران پر حملے کا معاشی اثر، اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کا اضافہ
ترقی کی رفتار تیز! سندھ کے بجٹ میں 300 ارب سے زائد رقم کا اضافہ
یوٹیوب، سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز سے کمائی پر ٹیکس عائد، نیا قانون نافذ
پنجاب حکومت کے بجٹ کی تاریخ تبدیل؛ نئی تاریخ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر