Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالر کی تیسری قسط میں 50 کروڑ ڈالر دے گا

Now Reading:

آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالر کی تیسری قسط میں 50 کروڑ ڈالر دے گا
Advertisement

عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف )پاکستان کو 6 ارب ڈالر کی تیسری قسط میں 50 کروڑ ڈالر دے گا۔

تفصیلات کے مطابق  آئی ایم ایف اور پاکستان میں توسیعی فنڈ کی  تیسری قسط پر معاملات طے پا گئے ہیں۔

آئی ایم ایف  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالر کی تیسری قسط میں  50 کروڑ ڈالر دے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 50 کروڑ ڈالر آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد جاری  کیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے پالیسی کی بہتری اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں پیش رفت دکھائی ہے۔کورونا وباء  کی مشکل صورتحال کے بعد معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

Advertisement

اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت دیے جانے والے کئی اہداف حاصل کیے گئے ہیں۔2021  میں پاکستان کی شرح نمو 1.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جو 2020 میں منفی 0.4 تھی۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں بتایا گیا کہ   پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری اور ترسیلات زر میں  بھی اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں  بھی پیش رفت کررہا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ  بجلی کے شعبے میں لاگت میں کمی، ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور سبسڈیز کم کی گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کو خودمختار کرنے اور نیپرا اور اوگرا میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔حکومتی ملکیتی کمپنیز  کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت کا نئی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
عید سے قبل پیٹرول کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ہے؟ بڑی خبر آگئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر