کراچی کے کچھ بینکوں نے اے ٹی ایمز سے رسید کی وصولی پر چارجز عائد کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بینکوں نے صارفین کے اے ٹی ایمز سے کسی بھی ٹرانزیکشن کی صورت میں رسید کی وصولی پر چارجز عائد کردیئے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ رسید کی وصولی پر ڈھائی روپے چارج کئے جارہے ہیں جبکہ محض بیلنس معلوم کرنے پر بھی بینک کی جانب سے چارجز وصول کئے جارہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کو ATM کی بیلنس انکوائری سروس کے استعمال پر چارجز لگانے کے حوالے سےکوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں تاہم بینک اپنی خدمات کے عوض چارجز وصول کرنے کے مجاز ہیں بشرط یہ کہ وہ اسٹیٹ بینک کی کسی ہدایت سے متصادم نہ ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News