پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 93 ہزار 664 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 93 ہزار 664 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کمی سے 1764 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News