Double Click 970 x 250

پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے کمیٹی برائے تجارت و ترقی کی سربراہی کے لیے منتخب


عروبہ خانویب ایڈیٹر

05th March, 2021
Adsense 300×600
Double Click 300 x 250

  مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی کمیٹی برائے تجارت و ترقی( سی ٹی ڈی) کی سربراہی کے لیے منتخب ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت میں (سی ٹی ڈی) ترقی پذیر ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے کام کرے گی ۔

انہوں نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ انتخاب سال 2021 کے لیے ہے، یہ کمیٹی 1965 میں ترقی پذیر ممالک کی معاشی ترقی کے لیے بنائی گئی تھی۔

Double Click 970 x 90