سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ


ویب ڈیسکویب ایڈیٹر

08th April, 2021
Gold
Square ad 300 x 250

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار    100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 89 ہزار 249 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 اضافے کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار    100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 89 ہزار 249 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر اضافے سے 1748 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ہے۔