Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی : کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کا ایکشن

Now Reading:

کراچی : کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کا ایکشن
سیل
Advertisement

کراچی میں انتظامیہ کی جانب ضلع وسطی میں متعدد شاپنگ مال اور سینکڑوں دکانیں سیل کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے بیکریز، ریسٹورنٹس اور متعدد شاپنگ مالز کو سیل کردیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر قائد کے ضلع وسطی میں 2650 دکانیں، بیکریز اور ریسٹورنٹ سیل کیے گئے جبکہ مینا بازار کریم آباد میں 1350 دکانیں سیل کردی گئیں، الیکٹرانک مارکیٹ میں 63 دکانیں، شاپنگ مال میں 460 دکانیں سیل کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد میں انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز  کی خلاف ورزی پر  شاپنگ سینٹر اور طارق روڈ پر واقع زینب موبائل مارکیٹ کو سیل کردیا جبکہ شاہراہ فیصل پر واقع چوپال ریسٹورنٹ کو بھی سیل کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سخی حسن میں مشہور موبائل مارکیٹ کی چاردکانیں سیل کردیں جبکہ کریم آباد مینا بازار میں بھی کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر دوسو سے زائد دکانیں عارضی طور پر سیل کردیں۔

Advertisement

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے  نارتھ ناظم آباد میں سپرمارکیٹ اور  حیدری مارکیٹ کےقریب شاپنگ مال کی ساڑھے تین سو دکانیں سیل کردیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت کا نئی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
عید سے قبل پیٹرول کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ہے؟ بڑی خبر آگئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر