Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوکیا کے 6 فونز متعارف

Now Reading:

نوکیا کے 6 فونز متعارف
Advertisement

نوکیا کے 6 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے گئے ہیں۔

ایک ڈیجیٹل ایونٹ کے دوران کمپنی کی جانب سے کم قیمت سی سیریز کے 2 فونز نوکیا سی 10 اور سی 20، مڈرینج فونز نوکیا جی 10 اور نوکیا جی 20 کے ساتھ کمپنی کے سستے ترین 5 جی فونز نوکیا ایکس 10 اور ایکس 20 پیش کیے گئے ہیں۔

نوکیا سی 10 اور سی 20 موبائل فونز

ان دونوں فونز میں 6.52 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 720 پلس ریزولوشن کے ساتھ ہے جبکہ 2 جی بی ریم اور 16 سے 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ لگانے کی بھی سہولت دی گئی ہے۔

Advertisement

نوکیا سی 10 میں یونی ایس او سی ایس سی 7331ای کواڈ کور جبکہ سی 20 میں یونی ایس او سی ایس سی 9863 اے پراسیسر دیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔

سی 10 تھری جی جبکہ سی 20 فورجی فون ہے۔

دونوں فونز کے بیک اور فرنٹ پر 5، 5 میگا پکسل کیمرے موجود ہیں۔

سی 10 کی قیمت 13 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے جبکہ سی 20 کی قیمت 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

Advertisement

نوکیا جی 10 اور جی 20 موبائل فونز

ان دونوں فونز میں 5050 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو فل چارج ہونے پر 2 سے 3 دن تک چل سکتی ہے جبکہ دونوں فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

جی 10 میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 25 پراسیسر موجود ہے جبکہ 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ جی 20 میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 35 پراسیسر دیا گیا ہے، 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے ۔

جی 20 میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ جی 10 میں بھی فرنٹ پر 10 میگا پکسل کیمرا موجود ہے مگر بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

Advertisement

نوکیا جی 10 کی قیمت 25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد  رکھی گئی ہے جبکہ جی 20 کی قیمت 29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

نوکیا ایکس 10 اور ایکس 20

نوکیا ایکس 10 اور ایکس 20 میں اسنیپ ڈراگون 480 فائیو جی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ دونوں فونز میں 6.67 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ہے۔

ایکس 10 میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز موجود ہیں جبکہ ایکس 20 میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

دونوں فونز میں 4470 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے۔

Advertisement

ایکس 10 کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے جبکہ بیک پر 4 کیمرے موجود ہیں۔

اس کے مقابلے میں ایکس 20 میں بھی بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ موجود ہے مگر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

نوکیا ایکس 20 کی قیمت 63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہوگی جبکہ ایکس 10 کی قیمت 56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ؛ جو صارفین کی بڑی پریشانی کا حل ثابت ہوگا
دنیا کی 103 زبانوں میں خلائی پیغام اکتوبر میں روانہ کیا جائے گا
اے آئی سے متعلق دنیا کا پہلا قانون پیش کردیا گیا
ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب مزید آسان
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور فیچر متعارف کروادیا
واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر