Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچیج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

Now Reading:

پاکستان اسٹاک ایکسچیج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس دوران 63 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عید کی چھٹیوں کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو دن کاروبار ہوا تھا جس میں 100 انڈیکس 41 پوائنٹس کمی سے 47793 پر بند ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بازار میں کاروباری ہفتے میں 63 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے جبکہ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 22 ارب 98 کروڑ ڑوپے رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کیپٹلائزیشن 16 ارب روپے بڑھ کر 8363 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ہفتے بھر کے دوران 13.1 ٖٖڈالر کم ہوئی ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سونے کی فی اونس قدر کاروباری ہفتے کے اختتام پر 1801.90 ڈالر ہے جبکہ سونے کی ہفتہ وار بلند ترین قدر 1825.80 ڈالر فی اونس رہی ہے۔

خیال رہے کہ سونے کی ہفتہ وار کم ترین قدر 1789.10 ڈالر فی اونس رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر