Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی رہنما کا عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ

Now Reading:

پی ٹی آئی رہنما کا عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ

لاہور: صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

صوبائی وزیر پنجاب صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا اپنے کیمپ آفس میں یونین کونسلوں کے نمائندوں اور لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نام نہاد ترقی کے دعویداروں نے صرف کرپشن کے پہاڑ کھڑے کئے ہیں، قومی وسائل سے اپنی تجوریاں بھرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ سکندریہ کالونی میں گرلز ڈگری کالج اور سبزہ زار میں ٹیکنیکل کالج بنے گا، سمن آباد اسپتال کے توسیعی منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ گلبرگ سے موٹر وے تک ساڑھے گیارہ کلومیٹر ایلویٹڈ روڑ بنایا جائے گا۔ عوام کی محرومیاں خوشیوں میں بدلنے کے لئے زبردست فلاحی پروگرام شروع کئے ہیں۔ سابق کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو نظر انداز کیا۔ آج عوام انہیں نظر انداز کر رہے ہیں۔

میاں اسلم اقبال  کا کہنا تھا کہ عوام کی ترقی کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مضبوط ہوتا پاکستان گوارہ نہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت روایتی کاموں سے ہٹ کر آئندہ نسلوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے کام کررہی ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے کہا کہ حلقہ 151میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام مکمل کرائے گئے ہیں۔ سمن آباد کالج میں آئی ٹی بلاک کیلئے 18 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کے پرائمری اسکولوں کو مڈل اور مڈل اسکولوں کو ہائی اسکول کا درجہ دیا جائے گا اور اسکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گا۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ موڑ سمن آباد انڈر پاس کی تعمیر کیلئے ایک ارب 40 کروڑ کے فنڈز منظور ہوچکے ہیں۔ گلبرگ سے موٹر وے تک ساڑھے گیارہ کلومیٹر ایلویٹڈ روڑ بنایا جائے گا اور یہ منصوبہ منظوری کیلئے آئندہ کابینہ اجلاس میں رکھا جائے گا۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ساڑھے چار ارب روپے سے لاہور کے داخلی راستے سگیاں روڑ کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔ شیراکوٹ اور گلشن راوی کی سڑکوں کو کشادہ کیا جارہا ہے۔ ہم نے ایسے علاقوں میں ترقیاتی کام کرائے جہاں گزشتہ 30 سالوں میں کوئی کام نہیں ہواتھا۔ عوام خود ہمارے ترقیاتی کاموں کی گواہی دیں گے۔

اس موقع پر صوبائی وزیرکو لوگوں نے اپنے علاقوں کے ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا جبکہ صوبائی وزیر نے لوگوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سی این جی صارفین کیلئے بری خبر آگئی
سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار، رپورٹ
اسٹیٹ بینک نے تجارتی خسارے کے اعداد و شمارجاری کردیے
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ہوگئی
کراچی کے شہریوں سے چھینی گئی گاڑیوں سے متعلق بڑی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر