Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے ہزاروں ملازمتیں، بھرتیاں شروع

Now Reading:

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے ہزاروں ملازمتیں، بھرتیاں شروع

ریاض: سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوگئے ہیں جس کے لیے بھرتیاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 نومبر کو سعودی عرب کی جانب ست پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ہزاروں ملازمتیں کے اشتہار بھی دے دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اعلان کے بعد ہی سعودی عرب میں حکومتی اور نجی سطح پر بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ مشتہر کی گئی ملازمتوں میں ڈرائیور، کاریگر، عام مزدور، گھریلو ملازم، ڈاکٹرز اور انجینئرز تک مواقع موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت بیرون ملک میں مجموعی طور پر ملازمتوں کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہے جس میں سے 60 سے 70 فیصد سعودی عرب کے لیے ہے۔

دوسری جانب بیورو آف امیگریشن حکام کے مطابق پچھلے سال بیرون ملک افراد کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار تھی جبکہ رواں سال اب تک 1 لاکھ افراد سعودی عرب گئے ہیں جو کل جانے والوں کی تعداد کا 60 فیصد بنتا ہے۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اگلے دو سالوں میں آٹھ لاکھ افراد کو بیرون ملک بھیجنے میں کامیاب ہوجائیں گے جبکہ سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی سب سے بڑی معاونت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
مسابقتی ماحول پیدا کیے بغیر برآمدات کو بڑھانے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، عاطف اکرام شیخ
نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ پر تحفظات؛ اوگرا کا آئل ریفائنریز کو خط
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر