Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتظامی بحران، سیکرٹری ٹی ڈیپ کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

Now Reading:

انتظامی بحران، سیکرٹری ٹی ڈیپ کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

وفاقی حکومت نے سیکرٹری ٹی ڈیپ کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا  ہے۔

ذرائع کے مطابق  ٹریڈ ڈیولپمنٹ  اتھارٹی میں انتظامی بحران کے باعث وفاقی حکومت   نے سیکرٹری ٹی ڈیپ کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن منگی کی خدمات سندھ حکومت سے واپس  لے کر انہیں دوبارہ سیکریٹری ٹی ڈیپ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی  ہے۔

اس سے قبل  سی ای او ٹی ڈیپ عارف خان مستعفی ہوگئے تھے جبکہ احسن منگی کو سیکرٹری کے عہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی تھیں ۔

Advertisement

سی ای او اور سیکریٹری  کے نہ ہونے سے ٹی ڈیپ میں انتظامی بحران پیدا ہوا ۔اب احسن منگی کو دوبارہ سیکریٹری ٹی ڈیپ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جلد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر