Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور؛ سی این جی اسٹیشن ہفتے میں 3 دن کھولنے کا فیصلہ

Now Reading:

پشاور؛ سی این جی اسٹیشن ہفتے میں 3 دن کھولنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں ہفتے کے 3 دن سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی دارالحکومت میں ہفتے کے 3 دن سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالتی حکم کے تحت پشاور بھر میں سی این جی اسٹیشنز پیر ، بدھ اور جمعہ کے روز صبح 09 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وقت کی پابندی نہ کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کی انتظامیہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کی سپلائی اتنی ہے جتنی زمین سے نکل رہی ہے، حماداظہر

Advertisement

واضح رہے کہ حکومت نے ملک میں گیس کی کمی کے پیش نظر ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کررکھے ہیں۔

گیس بحران کے باعث ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 نافذ کرکے سی این جی اسٹیشنز 20 جنوری تک بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کے قدرتی ذخائر میں کمی کا حکومتی بیان مسترد

عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد 14 جنوری کو فیصلہ سنایا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں تین دن کھولنے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر