Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ادویات پر17 فیصد سیلز ٹیکس کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ایف پی سی سی آئی

Now Reading:

ادویات پر17 فیصد سیلز ٹیکس کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ایف پی سی سی آئی

ایف پی سی سی آئی نے کہا ہے کہ ادویات پر17 فیصد سیلز ٹیکس کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

لاہورفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ادویات اور ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر لگایا گیا 17 فیصد سیلز ٹیکس فوری ختم کیا جائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار فارما سیوٹیکلز انڈسٹری کے  حوالے سے ایف پی سی سی آئی لاہور میں منعقدہ خصوصی اجلاس کے موقع پرکیا۔

قائم مقام صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے مزید کہاکہ کسی صورت سیلز ٹیکس کو قبول نہیں کیا جائے گا، اس کیلئے احتجاج کرنا پڑا یا سڑکوں پر نکلنا پڑا تو بھی نکلیں گے۔

خواجہ شاہ زیب نے مزید کہا کہ حکومت نے منی بجٹ میں فارما سیوٹیکلز سیکٹرپر 160ارب کا ٹیکس عائد کر دیا ہے جس سے فارما انڈسٹری بہت بری طرح متاثر ہو گئی۔

Advertisement

ادویات اور ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی جائے اور سترہ فیصد سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔

موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے فارماسیوٹیکلز سیکٹر 17فیصد سیلز ٹیکس برداش نہیں کر سکتا،حکومت کے اس فیصلے سے ادویات کی دستیابی بری طرح متاثر ہو گئی۔

انہوں نے کہاکہ منی بجٹ میں ادویات سازی،خام مال پر سیلز ٹیکس ظلم ہے۔سیلز ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو ادویات 17فیصد مہنگی کرنا پڑیں گی۔

اجلاس میں پی پی ایم اے (نارتھ) کے چیئرمین ڈاکٹر فیصل کھوکھر، سابق چیئرمین امجد جاوا،میاں خالد مصباح،حامد رضا،احتشام الحق،امان اللہ بسمل اور ویڈیو لنک کے ذریعے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فارماسیوٹیکلز سیکٹر پر17فیصد سیلز ٹیکس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر