Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران 317 رمضان بازار لگانے کا فیصلہ

Now Reading:

پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران 317 رمضان بازار لگانے کا فیصلہ
پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران 317 رمضان بازار لگانے کا فیصلہ

پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران 317 رمضان بازار لگانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران 317 رمضان بازار لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت رمضان پیکیج کو حتمی شکل دینے کے لئے وزارت کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

صوبائی وزراء حسین جہانیاں گردیزی، حسنین بہادر دریشک متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کین کمشنر اور متعلقہ افسران نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر میں 317 رمضان بازار لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رمضان بازار 25 شعبان سے آپریشنل اور21 رمضان سے رمضان بازار، عید بازاروں میں تبدیل ہوں گے۔

Advertisement

اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران آٹا، چینی، دالیں، گھی اور دیگر اشیاء ضروریہ پر سبسڈی کی فراہمی کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

رمضان پیکیج کے حوالے سے حتمی سفارشات جلد پنجاب کابینہ کو منظوری کے لئے بھجوائی جائیں گی۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ سال 2021ء کی قیمتوں کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لئے سبسڈی پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔

میاں اسلم اقبال نے  کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کاموثر نظام بنایا جائے گا اور ماہ مقدس میں کمزور طبقات کو ریلیف کی فراہمی کے لے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام کی سہولت کے لئے زیادہ سے زیادہ کاؤنٹرز بنائیں جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر