سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے بعد کولمبو اسٹاک مارکیٹ 5 روز کے لیے بند کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبو اسٹاک مارکیٹ 18 اپریل سے 5 روز کے لیے بند رہے گی۔ ملک میں پیٹرول پمپس پر ایندھن میں کٹوتی کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
سرکاری ملکیت سیلون پیٹرولیم کارپوریشن (سی پی سی) نے کل دوپہر ایک بجے سے پیٹرول پمپس پر ایندھن میں کٹوتی کا اعلان کر دیا ہے۔
سی پی سی چیئرمین کے چیئر مین نے اعلان کیا ہے کہ ہر موٹر سائیکل کے لیے ایک ہزار سری لنکن روپے (3.2 ڈالر) کا ایندھن جاری کیا جائے گا، تین پہیوں والی گاڑی کے لیے 1500 سری لنک روپے جبکہ کاروں، وین اور جیپوں کے لیے 5 ہزار روپے کا ایندھن جاری کیا جائے گا۔
سی پی سی چیئرمین نے مزید کہا کہ یہ حد بسوں، لاریوں اور کمرشل گاڑیوں پر نافذ نہیں ہوگی۔
سی پی سی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ماہانہ ایندھن کی درآمدات اپریل میں 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو دو ماہ قبل 450 ملین ڈالر تھی جس کی وجہ تیل کی عالمی قیمتوں اور ملکی مانگ میں اضافہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2021 میں سری لنکا کی اوسط ماہانہ ایندھن کی درآمد 311 ملین امریکی ڈالر تھی۔
سی پی سی چیئرمین نے کہا کہ سری لنکا غیر ملکی زرمبادلہ کے بحران سے گزر رہا ہے اور منگل کو تمام قرضوں کی ادائیگیوں پر بھی عبوری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News