Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان بازاروں کی رپورٹ جاری

Now Reading:

رمضان بازاروں کی رپورٹ جاری
لاہور: رمضان بازاروں کی رپورٹ جاری، 29 لاکھ سے زائد 10 کلو آٹے کے تھیلے فروخت

لاہور: رمضان بازاروں کی رپورٹ جاری، 29 لاکھ سے زائد 10 کلو آٹے کے تھیلے فروخت

لاہور: صوبہ پنجاب کے 317 رمضان بازاروں میں 29 لاکھ سے زائد 10 کلو آٹے کے تھیلے فروخت کیے جاچکے ہیں۔

محکمہ صنعت وتجارت نے رمضان بازاروں کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اب تک صوبے بھر کے 317 رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کے 29 لاکھ 81 ہزار287 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آلو، پیاز، ٹماٹر، بھنڈی، کدو، کیلا، سیب، ایرانی کھجور، دال چنا، بیسن، لیمن، لہسن اور امرود کی 25 فیصد عایتی نرخوں پر فروخت جاری ہے۔

محکمہ صنعت وتجارت کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ گذشتہ روز گراں فروشوں کو 27 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں جبکہ 101 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق شوگر ملوں سے اب تک 69 لاکھ 78 ہزار 139 کلو گرام چینی اٹھائی گئی ہے جس میں سے 38 لاکھ 75 ہزار271 کلو گرام چینی فروخت ہوئی ہے۔

Advertisement

گذشتہ روز شوگر ملوں سے 7  لاکھ 23 ہزار650 کلو گرام چینی اٹھائی گئی اور رمضان بازاروں میں 3 لاکھ 45 ہزار889 کلو گرام چینی 80 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں میں اب تک مرغی کا گوشت 5 لاکھ 44 ہزار365 کلو گرام فروخت ہوا جبکہ 28 ہزار 824 درجن انڈے فروخت کیے جاچکے ہیں۔

گذشتہ روز رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت 337 روپے فی کلو گرام جبکہ کھلی مارکیٹ میں 349 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوا ہے۔

انڈے رمضان بازاروں میں 126 اور کھلی مارکیٹ میں 130 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے ہیں۔ رمضان بازاروں میں قائم زرعی فیئر پرائس شاپس پر پیاز، آلو، ٹماٹر سمیت دیگر 13 اشیاء ضروریہ 2021ء کے رمضان بازاروں کی قیمتوں کے مطابق فروخت ہوئیں۔

رمضان المبار ک کے دوران اشیاء ضروریہ کی طلب و رسد قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کے لیے 1279 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان مجسٹریٹس نے 11 اپریل کو15 ہزار959 انسپکشنز کیں جس میں 2112 اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئی جن پر56 مقدمات بھی درج ہوئے اور109افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خلاف ورزیوں پر27 لاکھ 61 ہزار900 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

Advertisement

ضلع لاہور میں خلاف ورزیوں پر سب سے زیادہ 3 لاکھ21 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کے لیے 1441انسپکشنز کی گئیں جس میں 90 خلاف ورزیاں سامنے آئی جن کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے لئے 292 مقامات پر چھاپے مارے گئے جس میں آٹے کے 349 تھیلے، چینی کے 30 تھیلے اور 600 لیٹر کوکنگ آئل برآمد کیا گیا جبکہ 8 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے مختلف محکموں کے سیکرٹریزاورمتعلقہ افسران مختلف اضلاع میں رمضان بازاروں کے دورے کر رہے ہیں اور رمضان بازاروں میں اشیاء کی دستیابی، قیمتوں اور معیار پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر