عالمی ادارے فچ نے آئندہ مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
فچ نے پاکستان کی معیشت بارے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق آئندہ مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کا امکان ہے۔
عالمی ادارہ فچ کے مطابق رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کو آئندہ مالی سال 20 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں دلچسپی برقرار
فچ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال چین اور سعودی عرب کے 7 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، چین اور سعودی عرب سے لیا گیا قرض رول اوور بھی کیا جا سکتا ہے۔
آئندہ مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4 فیصد رہنے کا امکان ہے، کموڈٹی پرائس بڑھنے سے پاکستان کو بیرونی اور مالی خسارے کا سامنے رہے گا۔
حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جھٹکا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا باعث بنے گا جبکہ تجارتی خسارہ میں اضافہ روپے کی بے قدری کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
فچ کے مطابق حکومت میں تبدیلی آئی ایم ایف پروگرام کے بقیہ تین جائزوں کی بروقت تکمیل کو پیچیدہ بنا سکتی ہے، نئی حکومت کے ساتھ آئی ایم ایف حکام دوبارہ بات چیت کریں گے۔
چین اور پاکستان کی دو طرفہ مالی اعانت مضبوط رہے گی جبکہ پاکستان کی قیادت میں تبدیلی سے دونوں ممالک کے مضبوط دوطرفہ تعلقات میں کمزوری کا امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News