Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف معاہدہ، پیٹرولیم مصنوعات پر 3 ماہ  تک سیلز ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی

Now Reading:

آئی ایم ایف معاہدہ، پیٹرولیم مصنوعات پر 3 ماہ  تک سیلز ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے سمجھوتے پر بات چیت جاری ہے معاہدہ کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر 3 ماہ  تک سیلز ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس محصولات میں اضافہ اور سرکاری اداروں کی نجکاری کا پلان  آئی ایم ایف کو بھیجا جائے گا، بجٹ خسارہ کم کرنے اور ڈالر میں قرضہ کی واپسی بڑھانے کا ٹاسک مل گیا.

ذرائع نے بتایا کہ اخراجات پر کٹ لگانے اور محصولات بڑھانے کی حکمت عملی بھی طے پاگئی جبکہ 325 ارب سالانہ اخراجات والے سرکاری اداروں کی نجکاری دسمبر تک مکمل کرنا بھی طے پاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے اور افراط زر سے محصولات میں 32 فیصد اضافہ حاصل کرنے پر اتفاق رائے ہوا، ایف بی آر کو محصولات بڑھانے کے لئے سیلز ٹیکس کا ریٹ مزید بڑھانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ سرکاری کمپنیوں کی فروخت یا حصہ داری سے کم از کم 300 ارب روپے حاصل کئے جائیں گے، پٹرولیم کی فروخت پر کم از کم 3 ماہ سیلز ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Advertisement

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بانڈز کی فروخت سے کم از کم 35 کروڑ ڈالر 2022-23 میں حاصل کیئے جائیں گے، اسٹیٹ بینک کرنسی کنٹرول اور امپورٹ پالیسی کے ذریعے زر مبادلہ پر مزید کنٹرول بڑھائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر