Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیپرا نے کراچی والوں پر بجلی بم گرادیا، فی یونٹ مزید 9.42روپے مہنگا

Now Reading:

نیپرا نے کراچی والوں پر بجلی بم گرادیا، فی یونٹ مزید 9.42روپے مہنگا

نیپرا نے کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 42 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرادیا ہے اور کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 42 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکڑک نے تین سو اسی ارب روپے وصول کرنے ہیں۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک کو سستی بجلی لینے کے لیے نیپرا کی ضرورت ہوتو ہم حاضر ہیں، ہم سستی بجلی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ نیپرا میں سماعت کے دوران کے الیکڑک نے بجلی گیارہ روپے چونتیس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ اضافہ کو مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: نیپرا کےالیکٹرک کی سرپرستی کررہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ مارچ کی نسبت ایل این جی پچاس فیصد اور فرنس آئل اڑتیس فیصد مہنگا ہوا۔

کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ مئی میں پی ایل ایل کے کنڑیکٹرز ڈیفالٹ کرگئے تھے جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کیا اس کا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا، اس معاملے پر ہمیں تحریری طور پر لکھ کردیں۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے باون کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، کورنگی پلانٹ میں ڈٰیزل کی قلت سے سینتالیس کروڑ چالیس لاکھ روپے کا بوجھ پڑاہے۔

Advertisement

چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے سوال کیا کہ سستا فیول اس لیے نہیں چلایا گیا کہ اس کو مستقبل میں چلائیں گے؟ یہ کیا لاجک ہے۔ چیئرمین نیپرا کے سوال کے جواب میں کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ایندھن کو پیک ڈیمانڈ میں استعمال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے 3 ماہ کیلئے بجلی 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

بعد ازاں ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ کے الیکڑک سستی بجلی ہوتے ہوئے کیوں نہیں لے پارہا؟ سستی بجلی نہ لینے کی منظق ہمیں سمجھ نہیں آئی۔ کے الیکٹرک حکام نے جواب دیا کہ نیشنل گرڈ میں شارٹ فال کے باعث ہمیں کم بجلی دی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آر ایل این جی کی قیمتوں میں 7.11 فیصد تک مزید کمی، نوٹیفکیشن جاری
اوگرا نے تیل کمپنیز کو نوازنے اور عوام پر مالی بوجھ ڈالنے کا نسخہ تیار کرلیا
روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 30 پوائنٹس کا اضافہ
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر