Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اچانک بڑی تبدیلی

Now Reading:

موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اچانک بڑی تبدیلی

موٹر سائیکلوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے، کمپنی نے قیمت میں اچانک بڑی تبدیلی کردی۔

سوزوکی کمپنی نے اپنی تمام موٹر سائیکلوں کے ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی نئی پرائس لسٹ کے مطابق مختلف ماڈل کی قیمتوں میں 15 تا 20 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سوزوکی کمپنی نے سوزوکی جی ایس 150 یورو کی قیمت 15 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 66 ہزار روپے کردی ہے جبکہ اس ماڈل کی قیمت پہلے 2 لاکھ 51 ہزار روپے تھی ، اس کے علاوہ جی آر 150 کی قیمت میں 20 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے جس سے اس ماڈل کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ جی آر 150 کی قیمت پہلے 3 لاکھ 65 ہزار روپے تھی۔

Advertisement

اسی طرح سوزوکی ویرینٹ جی ڈی 110 ایس کی قیمت بھی 15ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے کردی ہے جو پہلے 2 لاکھ 29 ہزار روپے تھی، جبکہ حال ہی میں متعارف کردہ جی ایس ایکس 125 کی قیمت بھی 3 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کر دی ہے۔

اس سے قبل ہنڈا بھی اپنی تمام موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرچکی ہے جبکہ آٹو انڈسٹری ذرائع کے مطابق یاماہا کی جانب سے بھی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے 125 متعارف کرنے کے بعد جی ایس 150 ایس ای کی فروخت بند کردی ہے۔

اس حوالے سے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث موٹر سائیکلوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ آٹو اسمبلرز کا کہنا ہے کہ درآمدات مہنگی ہونے کے باعث موٹر سائیکلیں مہنگی ہورہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
سریے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر