ملک کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ، زرمبادلہ کے مزید کم ہوگئے۔
وزارت خزانہ کی زرمبادلہ کے ذخائر کی 28 دسمبر 2022 تک کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 21 کروڑ 12 لاکھ ڈالرز مزید کم ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 24 سے 28 دسمبر کے دوران 20 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کم ہوئے۔اسی دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 33 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں: سونے کی نئی قیمت نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا؛ تاریخی اضافہ
مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 28 دسمبر تک 11 ارب 49 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر مزید کم ہوکر 5 ارب 61 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ذخائر رہ گئے ہیں۔
اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے 29 دسمبر کو 23 دسمبر تک کے ڈیٹا کی تفصیلات جاری کی تھیں۔ ایک سال میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 12 ارب 62 کروڑ ڈالرز کم ہوئے۔
مزید پڑھیں: ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے
ایک سال میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 12 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی ہوئی۔ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 28 دسمبر 2021 کو 24 ارب 11 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھے۔
ایک سال قبل اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 ارب 68 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 28 دسمبر 2021 کو 6 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ذخائر تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News