Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گاڑی خریدنے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر؛ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Now Reading:

گاڑی خریدنے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر؛ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

انڈس موٹرز کمپنی نے ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں 4 لاکھ روپے تک مزید اضافہ کردیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 12 جنوری 2023 کے بعد بک ہونیوالی گاڑیوں پر ہوگا جبکہ انڈس موٹرز کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کا سبب زرمبادلہ میں عدم استحکام، یوٹیلیٹی نرخوں میں اضافہ اور دیگر اخراجات بتایا گیا ہے۔

یارس 1.3، جی ایل آئی ایم ٹی کی قیمت 38 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 لاکھ 79 ہزار کی گئی ہے جبکہ 1.3 جی ایل آئی سی وی ٹی کی قیمت 40 لاکھ 69 ہزار روپے سے بڑھا کر 43 لاکھ 39 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

یارس 1.3 اے ٹی آئی وی ایم ٹی کی نئی قیمت 43 لاکھ 9 ہزار، 1.3 اے ٹی آئی وی سی وی ٹی کی 45 لاکھ 29 ہزار، یارس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی آئی کی 46 لاکھ 49 ہزار اور 1.5 اے ٹی وی آئی ایکس سی وی ٹی کی نئی قیمت 49 لاکھ 29 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا کا پاکستانی صارفین کو بڑا دھچکا؛ گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کا اضافہ

Advertisement

اسی طرح کرولا 1.6 اٹلس ایکس ایم ٹی کی نئی قیمت 52 لاکھ 69 ہزار روپے، کرولا 1.6 اٹلس ایکس سی وی ٹی آئی کی نئی قیمت 57 لاکھ 49 ہزار روپے،کرولا 1.6 اٹلس ایکس سی وی ٹی آئی ایس ای کی نئی قیمت 63 لاکھ 19 ہزار روپے، 1.8 ایکس سی وی ٹی گرینڈی کی نئی قیمت 66 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ریوو وی اے ٹی 2.8 کی قیمت ایک کروڑ 22 لاکھ 39 ہزار روپے جبکہ ریوو وی اے ٹی روکو کی قیمت ایک کروڑ 82 لاکھ99 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

فارچونر 2.7 جی پٹرول کی قیمت ایک کروڑ 34 لاکھ 19 روپے، فارچونر 2.7 وی پٹرول کی قیمت ایک کروڑ 53 لاکھ39 ہزار روپے، فارچونر 2.8 سگما فور ڈیژل کی قیمت ایک کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار روپے جبکہ فارچونر 2.8 لیجنڈر ڈیژل کی قیمت ایک کروڑ 70 لاکھ 69 ہزار رروپے مقرر کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سی این جی صارفین کیلئے بری خبر آگئی
سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار، رپورٹ
اسٹیٹ بینک نے تجارتی خسارے کے اعداد و شمارجاری کردیے
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ہوگئی
کراچی کے شہریوں سے چھینی گئی گاڑیوں سے متعلق بڑی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر