
دو سو ارب روپے کا منی بجٹ لانے کیلئے آرڈیننس تیار
ملک میں دو سو ارب روپے کا منی بجٹ لانے کے لیے آرڈیننس تیار کر لیا گیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے دو سو ارب روپے کا منی بجٹ لانے کے لیے آرڈیننس تیار کر لیا ۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر، پاکستان کو شدید مالی بحران کا سامنا
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے سو ارب روپے کی فلڈ لیوی عائد کی جائے گی جبکہ سو ارب روپے کے ودہولڈنگ ٹیکس و دیگر اقدامات کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس میں نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے اجراء کے بعد آئی ایم ایف وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ آئی ایم ایف چاہتا ہے مشن آمد سے قبل آرڈیننس نافذ کر دیا جائے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریٹیل پرائس پر عائد کرنے کی تجویز ہے۔ پٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافے کا فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News