Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف نے سری لنکا کیلئے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

Now Reading:

آئی ایم ایف نے سری لنکا کیلئے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے سری لنکا کیلئے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے کئی ماہ سے بدترین معاشی بحران  کے شکار سری لنکا کے لیے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے صدر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے سری لنکا کے لیے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے۔

آئی ایم ایف کے بورڈ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ اس نے قرض دینے کی منظوری پر دستخط کر دیے ہیں۔

 ساتھ ہی آئی ایم ایف نے سری لنکن حکومت پر ٹیکس اصلاحات، غریبوں کے لیے سماجی تحفظ جاری رکھنے اور ملک میں معاشی بحران کا سبب بننے والی بدعنوانیوں پر قابوپانے کے لیے زور دیا ہے۔

سری لنکا کی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے ہوئے ٹیکس دو گنا کر دیے جبکہ توانائی کے نرخوں میں تین گنا اضافہ اور سبسڈی بھی کم کر دی ہے۔

Advertisement

دیوالیہ ہونے کے بعد سری لنکامیں ایندھن، توانائی اور بجلی سمیت دوائیوں اور غذائی اجناس کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی اور ملک میں مہنگائی اپنے عروج کو پہنچ گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
مسابقتی ماحول پیدا کیے بغیر برآمدات کو بڑھانے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، عاطف اکرام شیخ
نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ پر تحفظات؛ اوگرا کا آئل ریفائنریز کو خط
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر