آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما) کا کہنا ہے کہ ملک کا ٹیکسٹائل سیکٹر ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ٹیکسٹائل سیکٹر کے ڈیفالٹ کے خطرے سے متعلق خط لکھ دیا۔
اپٹما نے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کو لکھے گئے خط میں شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
خط میں کہا گیا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اس وقت تین اہم مسائل کا سامنا ہے۔ ملک میں ٹیکسٹائل سیکٹر 50 فیصد سے کم پیداواری صلاحیت پر چل پارہی ہیں۔
خط میں انکشاف کیا گیا کہ ملک بھر میں ٹیکسٹائل سیکٹر سے اب تک تقریباً70 لاکھ افراد بے روزگار ہوچکےہیں۔ موجودہ حالات میں اگر ٹیکسٹائل سیکٹر بند ہوگیا تو بڑی بے روزگاری ہوگی، ایک کروڑ سے زائد افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔
اپٹما کے مطابق ٹیکسٹال سیکٹر کے بند ہونے سے 10 ارب ڈالر کی سالانہ برآمدات کا نقصان بھی ہوگا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ملک میں مقامی کپاس کی پیداوار 50 لاکھ بیلز کی کم سطح تک رہ رہی ہیں۔ ملک میں کپاس کی 2 ارب ڈالر مالیت کے برابر پیداوار کم رہی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو درآمدی کپاس کی ایک کروڑ بیلز درآمد کرنا پڑیں گی۔ ملک میں درآمدی کپاس کے لیے بینکس ایل سی نہیں کھول رہے۔
اپٹما کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز کے پاس کپاس کے اسٹاک ختم ہونے کے قریب ہیں ۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کے مزید صنعتی کپاس نہ ہونے سے جلد مکمل بند ہوجائیں گی۔
اپٹما نے گورنر اسٹیٹ بینک سے درآمدی کپاس کی ایل سی فوری کھلوانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے درآمدی کپاس کے کنسائمنٹ پورٹ پر پھسنے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News