نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم خبر آگئی
عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہونے سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بینکوں کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ سے بھی نئے نوٹ کی خریداری جاری ہے، دس اور 20 روپے کے نوٹوں کی گڈی 400 روپے اضافی رقم کے ساتھ مل رہی ہے۔
جبکہ 50 اور 100روپے کی نئی کرنسی 500 روپے تک اضافی رقم کے ساتھ فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی آمد قریب آنے پر نئے نوٹ مزید مہنگے ہوں گے، بینکوں سے مناسب تعداد میں نوٹوں کی فراہمی ہو تو مارکیٹ میں بلیک مارکیٹنگ کم ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
